دراڑ مشن (خاص نمبر)

Sale!

دراڑ مشن (خاص نمبر)

 1,000

Novel Darar Mission (Khas Number)
Author Shahzad Bashir
Series Ridwan Series
Publisher Maktaba Kitab Dost
Pages 300 – Paperback Binding
Delivery Rs. FREE
Published on March 2022
ISBN # 978-627-7600-02-0

Description

شہزاد بشیر کا 7 واں ناول ۔ پہلا خاص نمبر – ردوان سیریز ناول #3
دراڑ مشن کی دلچسپ جھلکیاں
ردوان فیملی اور ڈی ایس پی طاہر ٹیم کی مشترکہ مہم
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزہ شق القمر کے پس منظر میں لکھا گیا ناول۔
★ خلائے بسیط میں دنیا کے چارممالک کا ایک خفیہ مشن ۔عالم ِ اسلام کے خلاف ایک عظیم سازش ۔آپ اچھل پڑیں گے۔
★ سپر سورڈتنظیم کا ایک ہنگامی اجلاس ۔ ان کی بریفنگ سن کر آپ دھک سے رہ جائیں گے۔
★ دردناک لمحہ جب ڈی ایس پی طاہر کے ہاتھ سے چھوٹ کر ایک شخص دو منزلہ عمارت سے نیچے جا گرا۔گرنے والا کون تھا؟
★ دیوستان کی فوجی عدالت میں ایک اہم آدمی کی طلبی ! اس کی زندگی صرف ایک شرط پر بچ سکتی ہے ۔شرط کیا ہے ؟انتہائی دلچسپ معاملہ۔
★ رِدوان ہاﺅس پر پولیس کا چھاپہ۔ الزام سن کر ردوان اور اس کی فیملی بری طرح چونکے۔
★ ملئے ایک اور دلچسپ کردار ”بقراط“ سے ۔ شایان عاشی معیز اور بقراط کی زبردست نوک جھونک۔ آپ بے ساختہ مسکرائیں گے۔
★ وہ لمحہ جب ردوان کواپنی فیملی کو چھوڑ کر گھر سے جانا پڑا۔ سنسنی خیز ، دلچسپ صورت حال۔
★ برمیکاناکی خطرناک ہیڈلاک تنظیم کا دیوستان سیکرٹ سروس کو دو ہفتے کا الٹی میٹم۔ کس چیز کیلئے؟
★ دو بین الاقوامی مجرموں کی طیبستان میں انٹری کے ساتھ ہی ہنگاموں اور تباہی کا آغاز۔ تیسرا خفیہ دشمن کون تھا؟
★ ڈی ایس پی طاہر کی موجودگی میں پورے تھانے کو اڑا دیا گیا۔ڈی ایس پی طاہر ٹیم کا ایک بین الاقوامی مجرم سے ٹکراﺅ۔
★ ردوان کے خلاف خطرناک جال بچھایا گیا۔ ردوان ہاﺅس پر دشمن کا دھاوا۔ آخر ہو کیا رہا تھا؟
★ دوسری جانب ڈاکٹر فراز کو فون پر ایک خوفناک اطلاع ملی جسے سنتے ہی اس کے ہوش اڑ گئے۔وہ سب کچھ چھوڑ کر دوڑ پڑا۔
★ وہ لمحہ جب ایک تیز رفتار کار طاہر اور فراز پر چڑھ دوڑی۔ کار والا کون تھا؟ حیرت کے شاندار جھٹکے آپ کے منتظر ہونگے۔
★ مس ناز اور رﺅف ایک پولیس موبائل میں جو کسی مجرم کے تعاقب میں تھی۔ ان دونوں پر کیا گزری؟آپ مسکرائیں گے۔
★ ڈی ایس پی طاہر ٹیم کا گھیراﺅ۔ فیڈو دی گریٹ کا ڈی ایس پی طاہر ٹیم سے خونریز معرکہ۔
★ پرفیسر مشہود کی تجربہ گاہ میدان جنگ بن گئی۔ اس جنگ کا اختتام ایک حیرت انگیز منظر کے بعد ہوا۔ جہاں صرف تباہی تھی۔
★ ردوان کی تلاش میں دنیا کے چار ممالک کی ٹیمیں۔ ردوان کہاں تھا؟کیا کررہا تھا؟یہ سوال ہر ایک کے ذہن میں تھا۔
★ ایک خطرناک چالاک و مکار دشمن۔ عشال کا ایکشن پسند کرنیوالوں کے لئے تحفہ۔ دشمن سے زبردست مقابلے۔
★ بچہ پارٹی کا بھرپور ایکشن اور طنزو مزاح۔ آپ بار بار مسکرائیں گے۔
★ ردوان کا دشمنوں سے نپٹنے کا خاص طریقہ ۔ ڈائیلاگزایک بار پھر آپ کو حیران کردینگے۔
★ وہ لمحہ جب ازلان صاحب نے باس کو پہچان لیا۔ اس کی حقیقت جان کر سب زورسے اچھلے۔ وہ کون تھا؟باس نے ان کے ساتھ کیا کیا؟
★ بھر ی پری سڑک پر ردوان کی کار کا تعاقب اور راکٹ لانچر سے حملہ ۔ سانس روک دینے والے لمحات۔
★ پولیس کی آنکھوں کے سامنے ایک بے حد اہم شخصیت کا دن دہاڑے اغوا۔انوکھا طریقہ واردات۔ کوئی بھی کچھ نہ کر سکا۔
★ ایک خوفناک مائیکرواٹامک میزائل کا دھماکہ ۔ زمین کی لہروں نے انسانوں کو اٹھا پھینکا۔
★ ڈی ایس پی طاہر فراز اور ٹیم پر ملبے کی بارش۔
★ ستائیس ہزار چارسوکلومیٹرکی رفتار ۔ ردوا ن کا دشمن سے ٹکراﺅ۔
★ وہ لمحہ جب رات کی تاریکی میں طاہر اور فراز جنگل میں دشمن کی گرفت میں آئے۔
★ بھوتوں سے ملاقات ۔ طاہر اور فرازپر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔
★ پروفیسر مشہود کی خطرناک مہم۔ ہرقدم پر موت۔ پروفیسر نے ایک کمرے میں ایک ہولناک منظر دیکھا۔ ان کو الٹی ہوگئی۔
★ ردوان زمین کے مدار سے چار سو ستائیس کلومیٹراوپر خلا میں۔ ایک خونخوار بلاکے ساتھ خلا میںزندگی اور موت کی جنگ۔
★ وہ نازک لمحہ جب پورے مشن کی کامیابی صرف آخری چال پر منحصر تھی۔کیا وہ چال کامیاب رہی یا الٹی پڑگئی؟
★ پولیس کے بہادر سپاہیوں کی دشمن سے دلیرانہ جنگ۔ پولیس کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے ۔ذہانت اور دلیر ی کے مظاہرے۔
★ ایک اندھیری عمار ت میں تین بین الاقوامی دشمنوں نے طاہر ٹیم اور ردوان فیملی کو گھیر لیا۔ردوان کی فیملی بھی بے بس ہوگئی۔
★ ★ ★ ★ ★
ایک ایسا ناول جو مدتوں آپ کو یاد رہے گا۔ اس میں سسپنس ، سنسنی، ماڈرن ایکشن، طنزو مزاح، ذہانت کے مظاہرے ، شاطرانہ چالیں، خطرناک سانس روک دینے والی صورت حال، بہترین مکالمے، حب الوطنی و اسلام دوستی کے جذبات کا بھرپور مظاہر ہ پڑھنے کو ملے گا۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “دراڑ مشن (خاص نمبر)”

Your email address will not be published. Required fields are marked *