شعاعوں کا ہنگامہ

Sale!

شعاعوں کا ہنگامہ

Original price was: ₨ 900.Current price is: ₨ 800.

NovelShuaon Ka Hangama
AuthorShahzad Bashir
SeriesInspector Jarar Series
PublisherMaktaba Kitab Dost
Pages190+ Paperback Binding
Delivery Rs.FREE
Published onMay 2021
ISBN #978-669-6013-60.0

Description

شہزاد بشیر کا ناول #6 – انسپکٹر جرار سیریز ناول #1
پاکستان میں جاسوسی ادب کا ایک روشن عہد جناب اشتیاق احمد کے نام کا بھی ہے 1972 سے 2015 تک 800 سے زائد جاسوسی ناولوں کے علاوہ دنیا میں بچوں کیلئے سب سے طویل 2000 صفحات پر مشتمل ناول لکھا جو ورلڈ ریکارڈ ہے۔ ہم اس عظیم مصنف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہ ناول لکھا گیا۔
———————————————————–
پڑھئے ناول شعاعوں کا ہنگامہ کی جھلکیاں
———————————————————-
حماد ، آفاق ، شاہانہ اور انسپکٹر جرار
حماد آفاق شاہانہ کی ایک دلچسپ معاملے پر طنزو مزاح سے بھرپور نوک جھوک
خان زمان اور پروفیسر داور فیملی سمیت ایک دعوت میں شریک تھے کہ ایک چیخ گونج اٹھی اور پھر ہوا ہنگاموں کا آغاز۔
انسپکٹر جرار کے دفتر میں ایک عجیب شخص کی آمد۔ اس کا مسئلہ اس سے زیادہ عجیب۔ آپ چونک اٹھیں گے۔ شاید اچھل پڑیں۔
ایک سنسان سڑک جہاں انسپکٹر جرار کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا۔ سامنے ایک رکاوٹ اور پیچھے تیز رفتار کار۔
دشمن ہر قیمت پر ان کی جان لینا چاہتا تھا۔ اور پھر۔۔۔ ہوئے ۔۔۔چھ فائر ۔۔ اور۔۔۔۔!!!
سب انسپکٹر انعام آپ کو ایکشن میں نظر آئے گا۔ جنگل میں اس کا ایک خطرناک فیصلہ۔
انعام کا جنگل میں کارنامہ۔ اسے بے حد چونکا دینے والی چیز ملی۔ وہ کیا تھی؟
وہ لمحہ جب انسپکٹر جرار نے کار سے چھلانگ لگائی۔ ایک خوفناک دھماکہ اور ان کے کپڑوں نے آگ پکڑ لی۔
انتہائی عجیب و غریب اور ناقابلِ یقین واقعات نے انہیں بوکھلا دیا۔ کیا وہ کسی شیطانی چکر میں پھنس گئے تھے ۔۔؟ یا۔۔!!!
ایک گلی میں انہوں نے ایک ناقابلِ یقین منظر دیکھا۔ وہ چکرا کے رہ گئے۔ ایسا کیا تھا؟
آفاق اور شاہانہ نے چھت پر حیرت ناک منظر دیکھا۔ ان کے گھر آنے والا کون تھا؟
ملئے ڈپلیکیٹ انسپکٹر جرار سے ۔ انہوں نے اسے کیسے پہچانا۔ آپ دنگ رہ جائیں گے۔
دشمن ان کے سامنے تھا مگر وہ اسے چھو بھی نہ سکے۔ حماد کی سرکاری ٹانگ بھی کام نہ آئی۔ آخر کیوں؟
حماد آفاق شاہانہ پروفیسر داور اور خان زمان گھر میں رہنے پر مجبور۔ مگر آخری لمحات میں اپنے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
دشمن کی قید میں ایک شخص جسے باس بھی دیکھ کر اچھل پڑا۔ کون تھا وہ۔ آپ بھی اچھلیں گے۔
اور پھر پرانے ناولوں کی طرح انسپکٹر جرار نے سازش سے پردہ اٹھایا۔ ایک انتہائی ہولناک انکشاف۔ آپ پڑھ کر دھک سے رہ جائیں گے۔ فکر مند ہو جائیں گے۔ مگر صرف اتنا کافی نہیں۔
مستقبل قریب میں سامنے آنے والے ایک فتنے کو بے نقاب کرنے والا ناول۔ ابھی سے تیاری کر لیجئے۔ میں نے اپنا کام کر دیا ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “شعاعوں کا ہنگامہ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *