مشن پیگاسس

Sale!

مشن پیگاسس

 700

Novel Mission Pegasus
Author Shahzad Bashir
Series Ridwan Series
Publisher Maktaba Kitab Dost
Pages 100+ Paperback Binding
Delivery Rs. FREE
Published on January 2024
ISBN # 978-627-7600-xx.x

Description

مشن پیگاسس ! ردوان سیریز ناول 5 ( تعارف اور جھلکیاں)
★ اس بار ردوان فیملی (شایان عاشی معیز ، عشال ازلان صاحب اور ردوان ایک الگ ہی انداز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کہانی کا پلاٹ اور ٹیمپو فاسٹ ہے ہر موڑ پر سرپرائز سچوئیشن جو ردوان سیریز کا خاصہ ہے۔
★ یہ ناول بھی موجودہ دور کے جدید تقاضوں کے مطابق آپ کو آئی ٹی سے متعلق ڈیویلپمنٹس اور جدید ترین اسپائی گیجٹس سے آگاہ کرے گا۔ مشن پیگاسس ایک تہلکہ خیز ناول کی شکل میں آپ کے ہاتھوں میں آنے والا ہے۔
★ عمران سیریز، پرمود سیریز اور انسپکٹر جمشید سیریز کے قارئین کیلئے کھلی دعوت ہے کہ ردوان سیریز بھی آپ کے ذوق اور تجسس کو بام عروج پر لے جانے والی سیریز ثابت ہوگی۔
★ ماڈرن ایکشن، ماڈرن کمپیوٹرائزڈ گیجٹس، انٹیلیجنس اسپائی مشنز، دلچسپ حیران کنگ مکالمے اور خطرناک سچویئیشن میں ذہانت کا استعمال ردوان سیریز کو منفرد انداز کی سیریز بناتے ہیں۔
ناول مشن پیگاسس کی جھلکیاں :
★ رات کے اندھیرے میں دنیا کے نامعلوم خفیہ مقام سے ایک لائیو ٹیلی کاسٹ ! دیکھنے والے ششدر رہ گئے
★ عبد اللہ الغیدی کون تھا ؟ اسے کس نے اور کیوں اغوا کیا ؟
★ اغوا کاروں کا دنیاکی انٹیلی جنس ایجنسیز کوکھلا چیلنج ۔ ہمیں ڈھونڈ سکو تو ڈھونڈ لو ۔۔ورنہ ۔۔! خطرناک نتائج۔
★ ان کی تلاش میں نکلنے والوں پر کیا گزری؟رونگٹے کھڑے کردینے والے معاملات۔
★ اسلامی تنظیم سپر سورڈ کا ہنگامی اجلاس ۔ردوان کی طلبی ۔ ایسا کیا ہوا تھا؟
★ پہلی بار ردوان کا اپنی تنظیم سپرسورڈ سے اختلاف ۔ کیا اس نے تنظیم سے ٹکر لے لی؟ سنسنی خیز معاملہ ۔
★ دجائیل کا ایک خوفناک ہتھیار جس نے دنیابھر میں اہم شخصیات کی نیندیں اڑا دیں ۔ آپ کی بھی سٹی گم ہوجائے گی۔
★ بین الاقوامی تنظیم ہیڈلاک کی عشال کی گرفتاری کیلئے باقاعدہ حکومت طیبستان کو دھمکی !الزام سن کر آپ اچھل پڑیں گے۔
★ کیا طیبستان نے عشال کو گرفتار کرکے برمیکانا کے حوالے کردیا؟ردوان فیملی پر کڑا وقت۔ سسپنس اپنے عروج پر!
★ عربستان کے بادشاہ ابن سعد جن کا نام ایک بہت خطرناک جرم میں سامنے آیا۔جرم کیا تھا؟ کیا وہ واقعی مجرم تھے؟
★ جوزف ڈی کوسٹا ایک بزنس ٹائیکون! اس کو بلیک میل کرنے والا کون تھا؟ آپ اچھل پڑیں گے۔
★ خطرناک عالمی تنظیم کی عالمی سازش جس سے ردوان کو دور رکھنے کیلئے ردوان فیملی پر پے درپے حملے ۔
★ شایان عاشی اور معیز پر دشمن کا جان لیوا حملہ۔تینوں نے کیسے مقابلہ کیا؟ سانس روک دینے والی سنسنی اور سسپنس۔
★ جنگل میں ایک خوفناک جھڑپ ۔ کس کی کس سے مڈبھیڑ ہوئی؟جدید حربی ایجادات کا استعمال۔
★ ازلان صاحب کا تجربہ اور ذہانت ۔ ہر لمحہ بدلتی صورت حال۔ حیرت انگیز ایکشن ۔ شاطرانہ چالیں ۔
★ مشن پیگاسس کیاہے؟ کس نے آپریٹ کیا ؟ کس قدر خطرناک مشن ہے؟ آپ کے ہوش اڑ جائیں گے!
★ دجائیل کے خطرناک منصوبے سے پردہ اٹھاتا ایک دلچسپ مگر خوفناک ناول ۔ آپ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
★ بین الاقوامی سازشوں کے تناظر میں حالات حاضرہ سے متعلق معلوما ت لئے ایک زبردست فل سسپنس ناول۔
★ ہر لمحہ بدلتی صورتحال۔کہانی کا تیزرفتار ٹیمپواور منفرد موضوع حسب معمول آپ ناول سے نظر نہیں ہٹا پائیں گے۔
★ ردوان کے دلچسپ یادگار مکالمے۔ عشال کی ماڈرن فائٹ ۔ بچوں کا طنزو مزاح۔ ازلان صاحب کی منصوبہ بندی!
ابھی اپنی کاپی بک کیجئے
ناول : مشن پیگاسس ( ردوان سیریز ناول 5)
مصنف: شہزاد بشیر
ناشر : مکتبہ کتاب دوست

ناول۔۔۔مشن پیگاسس پر تبصرہ
تبصرہ۔۔۔عرفان مرتضیٰ    (جاسوسی ناول نگار)
جناب شہزاد بشیر صاحب کی “ردوان سیریز ” اپنے مخصوص اور اچھوتے انداز کے ساتھ، ادبی دنیا میں ایک منفرد شناخت قائم کر چکی ہے۔ اسی سیریز کا نیا ناول “مشن پیگاسس ” میرے ہاتھوں میں ہے ۔مکتبہ کتاب دوست سے شائع کردہ یہ ناول شاندار کور ٹائٹل اور اعلی پرنٹنگ کے ساتھ بہت خوبصورت ہے۔
” مشن پیگاسس “ردوان سیریز کا نیاناول جو کہ اس سیریز میں ایک دلچسپ اضافہ ہے ۔ پہلے باب کے بعد میں اس شاندار ناول کو پڑھے بغیر چھوڑ نہیں سکا ۔پورے ناول میں ردوان کا کردار ایک طاقتور مرکزی کردار کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ جس کی انتھک جستجو،ہمت اور انتہائی خطرناک حالات سے گزرنے کی صلاحیت سے ہم سب واقف ہیں۔ایک خطرناک عالمی سازش کے پس منظر میں لکھا گیا یہ ناول بہت مہارت کے ساتھ ایک شدید اور خطرناک منظر نامے کی تصویر کشی کرتا ہے۔ ناول کے مناظرردوان کے گرد گھومتے ہیں جو ایکشن اور سسپنس کے تڑکے کے ساتھ “پیگاسس” نامی سازش کا مقابلہ کرتا ہے۔اس مقابلے کے دوران ہونے والے واقعات قاری کی توجہ میں دلچسپ عنصر کا اضافہ کرتے ہیں ۔
ایک بہترین اور لا جواب ناول تیار کرنے میں تو مصنف شہزاد بشیر صاحب کی مہارت واضح ہے، جو قارئین کو ایک پر کشش تجربہ فراہم کرتی ہے۔ عالمی سطح کی بہت سی معلومات جوعام انسان کو نہیں معلوم وہ اس ناول کے ذریعے پتا چلتی ہیں ،جیسا کے ناول کے نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ ناول میں خاص طور پر” پیگاسس ” کے بارے میں بہت مفید معلومات دی گئی ہیں ۔ پیگاسس ایک ایسا خطرناک اسپائی ویئر جسے اسرائیلی سائبر ہتھیاروں کی کمپنی نے تیار کیا اور ایک اطلاع کے مطابق پیگاسس کو اسرائیلی پولیس نے غیر قانونی طور پر اپنے شہریوں اور غیر ملکی لوگوں کی نگرانی کے لئے استعمال کیا ۔اتنے حساس موضوع کو شہزاد صاحب نے اپنے تجربات اور خیالات کی روشنی میں بڑے دلکش انداز میں پیش کیا۔ مجھے یقین ہے کہ انھوں نے ایک زبردست جاسوسی ناول تیار کرنے، سسپنس بنانے، کرداروں کو تخلیق کرنےاور کہانی کے اندر پیچیدہ موڑ اور اسرار ڈالنےپر بہت محنت کی ہو گی ۔ میں ہر اس شخص کومکتبہ کتاب دوست کا ناول “مشن پیگاسس” پڑھنے کی تجویز دوں گا جو ایک دلکش اور اچھے مشن پر مبنی ناول کی تلاش میں ہو۔ شایان،عاشی اور معیز کے چٹکلے، ایشال کا بلند بانگ ایکشن اور سب سے بڑھ کر شہزاد بشیر صاحب کی ایک اچھوتے موضوع پر شاندار کہانی اورناول کے آخر میں اچانک ایک نیا موڑ،بلاشبہ قارئین کو مزید کے لئے بے چین کرد ے گا۔۔۔عرفان مرتضیٰ    (جاسوسی ناول نگار)

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “مشن پیگاسس”

Your email address will not be published. Required fields are marked *