Description
شہزاد بشیر کا 14 واں ناول
ردوان سیریز ناول 4 کی ایک جھلک :
★ ردوان کی دراڑ مشن کے بعد خلا سے زمین پر واپسی۔ وہ کہاں جا کر گرا؟
★ دنیا کے پانچ ممالک کی انٹیلی جنس اور بحری بیڑے ۔۔ردوان کی تلاش میں ۔
★ طیبستان کی سمندری حدود میں دشمن کے بحری بیڑوں کی یلغار ۔۔۔ جنگ۔۔ یا۔۔ رِدوان ۔۔۔!
★ گھپ اندھیرا ، طوفانی بارش ۔۔۔ردوان کی تنہا ایک سنسان جزیرے پر دشمن کے مسلح آدمیوں سے گوریلا فائٹ۔
★ دشمن کون تھے؟ ردوان ان کے جال میں کیسے پھنسا؟پھانسنے والا کون تھا؟آپ حیران رہ جائیںگے۔
★ ملئے ڈیوس اور ٹریوس سے ۔ وہ دونوں کون تھے؟
★ ردوان کو ایک ایسی جگہ قید کر دیا گیا جہاں سے نکلنا ناممکن۔ آپ نے ایسا قید خانہ نہ تو کبھی پڑھا ہوگا نہ دیکھا اور سنا ہوگا۔ سٹیلائٹ بھی اسے نہ ڈھونڈ سکا۔ کہاں تھا وہ؟
★ کمانڈر رائیکر۔۔۔ایک چلتی پھرتی کٹنگ مشین ۔ اس کی پھرتی اور درندگی دیکھ کر ردوان کے پسینے چھوٹ گئے۔
★ ردوان کی فیملی بھی اس کی تلاش میں۔ پروفیسر مشہود اور ازلان صاحب بھی ساتھ۔ان کی وین اغوا کرنے والا کون تھا؟
★ ساحل پر ایک انتہائی خطرناک خونی جنگ ۔شایان عاشی معیز کی پھرتیاں ۔ عشال کا ایکشن
★ وہ لمحہ جب ان کی وین پر سمندر سے میزائل داغ دیا گیا۔
★ شایان عاشی معیز عشال اور ازلان صاحب فل ایکشن میں۔ پروفیسر مشہود کی ذہانت۔ازلان صاحب کے گیجٹس۔
★ سپرسورڈ ، دیوستان سیکرٹ سروس، برمیکاناکی ہیڈلاک اور دجائیل کی نیوی کے علاوہ مارثیہ اور انگطانیہ بھی میدان میں۔ سب کو ردوان چاہئے ۔ زندہ یا مردہ ۔
★ پھر کیا وہ کسی کے ہاتھ آیا؟ وہ قید خانہ آخر کہاں تھا؟ آپ کے ہوش اڑجائیں گے۔ کیا ردوان وہاں سے فرار ہو سکا؟
★ یہ سب جاننے کیلئے پڑھئے ۔ ردوان سیریز ناول ۳ ۔ ریت کی سلاخیں۔
Reviews
There are no reviews yet.