پچیس کروڑ کا ہاتھ

Sale!

پچیس کروڑ کا ہاتھ

 700

Novel Pachees Crore Ka Hath
Author Shahzad Bashir
Series Inspector Jarar Series
Publisher Maktaba Kitab Dost
Pages 100+ Paperback Binding
Delivery Rs. FREE
Published on December 2023
ISBN # 978-627-7600-18-1

Description

شہزاد بشیر کا 17 واں اور مکتبہ کتاب دوست کا 39 واں ناول
انسپکٹر جرار سیریز #5
پچیس کروڑ کا ہاتھ کی جھلکیاں پڑھئے:
اس بار کا ناول آپ کو آغاز سے ہی ہر لمحہ خطرناک سے خطرناک ہوتا نظر آئے گا اور جوں جوں کہانی کلائمکس کی جانب جائے گی آپ سانسیں سینے میں اٹکنے لگیں گی۔ یہ اندازہ سمجھ لیں یا اپنے قارئین کی نبض پر مصنف کا ہاتھ۔
★ انسپکٹر جرا ر کو ملنے والی اطلاع کے مطابق کوئی بہت اہم چیز سرحد پار اسمگل ہورہی تھی۔ وہ کیا چیز تھی؟
★ ملئے “پائیتھن” اور “کیکٹَس” سے۔ دو انتہائی خطرناک بین الاقوامی مجرموں سے ٹکراؤ۔ وہ دونوں ان کے ملک میں کیا کررہے تھے؟آپ دھک سے رہ جائیں گے۔
★ حماد اور آفاق کی پراسرار انداز میں نامعلوم مقام کی جانب روانگی۔ وہ اسے راز کیوں رکھنا چاہتے تھے۔
★ کیا وہ شاہانہ کی ذہانت کو چکر دے کر نکلنے میں کامیاب ہوئے؟دلچسپ نوک جھونک۔ آپ بے ساختہ مسکرائیں گے۔
★ سٹی ریلوے اسٹیشن سے شروع ہونے والا چکر۔ ایک حددرجے پراسرار معاملہ۔ قلی نمبر نو دو گیارہ سے ملئے۔ وہ کون تھا؟
★ ملئے خطرناک کوبرا گروہ سے۔ اس کا دھندہ کیا تھا؟ انسپکٹر جرار بھی چکرا کر رہ گئے۔
★ شاہانہ ایک ٹیکسی کے تعاقب میں۔ اس میں کون تھا؟ دلچسپ صورتحال۔
★ ایک نامعلوم مقام پر دوافراد ایک دوسرے کو دیکھ کر اچھل پڑے۔ وہ کون تھے۔ وہاں کیا کر رہے تھے؟
★ وہ خطرناک لمحہ جب حماد اور آفاق نے چلتی ٹرین پر چھلانگ لگادی۔
★ اس بار حماد ایسی جگہ پھنسا جہاں موت صرف چند قدم دور تھی۔
★ خطرناک رفتار سے کار چلاتے انسپکٹر جرار نے اپنی زندگی کا خطرناک ترین منظر دیکھا وہ سرتاپا دہل کر رہ گئے۔
★ آفاق نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو دھک سے رہ گیا۔
★ چلتی ٹرین کی چھت پر رونگٹے کھڑے کردینے والا مقابلہ۔ جہاں پکڑنے کو کچھ نہ تھا۔ حماد کا پائیتھن سے ٹکراؤ۔ جان کے لالے پڑگئے۔ ★( یہ سین اس ناول کی جان ہے۔)★
★ انسپکٹر جرار دشمن تک کیسے پہنچے۔ کیا اسمگل ہو رہا تھا؟ یہ جان کر آپ کا دماغ بھی بھک سے اڑجائے گا۔ انتہانی خطرناک تباہ کن سازش۔
★ انسپکٹر جرار کی کیکٹس سے پہلی خطرناک مڈبھیڑ۔ مگر کہاں؟
★ انہیں دن میں تارے نظر آگئے۔ کیکٹس کن صلاحیتوں کا مالک ہے؟ آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے۔
★ اور ایک چالاک دشمن سے آفاق اور شاہانہ کی زبردست جھڑپ۔
★ اور جب اصل راز سے پردہ اٹھا۔ آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے۔شروع سے آخر تک خطرناک سچوئیشنز، ذہانت کے مظاہرے، رونگٹے کھڑے کردینے والا ایکشن۔ یہ ناول اب تک کا جرار سیریز کا ایک منفرد اچھوتا ناول ہوگا۔
★ اس بار حماد آفاق شاہانہ اور انسپکٹر جرار مقابلے آپ کو انگشت بدانداں کر کے رکھ دینگے۔ فیصلہ کیجئے گا کون بیسٹ رہا۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “پچیس کروڑ کا ہاتھ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *