Description
شہزاد بشیر کا 8 واں ناول ۔ ڈی ایس پی طاہر سیریز ناول #2
ناول لاوارث جرم کی دلچسپ جھلکیاں پڑھئے:
★ ایک سنسان سڑک کی دہشت جہاں رات کو ایک پراسرار بوڑھی عورت دکھائی دیتی تھی۔
★ تین دوستوں نے اپنے ویڈیو چینل کیلئے اس سڑک پر جاکر ویڈیو بنانے کا پروگرام بنایا۔
★ وہ لمحہ جب ان کا سامنا اس پراسرار عورت سے ہوا۔ ان پر کیا گزری؟ خوف کی لہر آپ کو جکڑ لے گی۔
★ ایک بوڑھا جس پر اپنے بیٹے کے قتل کا الزام تھا۔ ثبوت بھی موجود۔ مگر اس کا کہنا تھا کہ وہ قاتل نہیں۔
★ ڈی ایس پی طاہر کے گھر جانے والے دو رشتہ دار لا پتہ۔ پولیس سراغ لگانے میں ناکام۔ وہ دونوں کہاں گئے؟
★ ایک نفسیاتی مریض کی خوفناک کہانی جسے سن کر رؤف، مس ناز اور ڈاکٹر فراز کے ہوش اڑ گئے۔ ڈی ایس پی طاہر کو بلانا پڑگیا۔
★ رات کے سناٹے میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات۔ انہیں کس نے قتل کیا؟آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے۔
★ قاتل کون تھا اور مقتول کون؟ اور ایک تیسری لاش؟ وہ کیا تھا؟ ایک انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز معاملہ۔
★ انسپکٹر طارق تفتیش میں بری طرح ناکام۔ ڈی ایس پی طاہر کو کیس اپنے ہاتھ میں لینا پڑا۔ مگر وہ اور ڈاکٹر فراز چکر پہ چکر کھانے لگے۔
★ ایک وڈیرے کا جائے وقوعہ پر اچانک دھاوا۔ ڈی ایس پی طاہر اور فراز کو جان کے لالے پڑگئے۔ وہاں آخر چل کیا رہا تھا؟
★ وہ لمحہ جب پراسرار عورت کے راز سے پردہ اٹھا۔۔۔! چونک دینے والے انکشافات۔
★ کیا وہ بوڑھا واقعی قاتل تھا یا پھر بے گناہ؟ آپ آخر تک جان نہیں پائیں گے۔
★ تو پھر کیس کا اصل مجرم کون تھا؟ کہاں تھا؟ کیا کر رہا تھا؟ یہ تین سوال آپ کو چکر پر چکر دیتے نظر آئیں گے۔
★ مجرم کا نام سامنے آنے پر بھی جج اسے سزا نہ سنا سکے۔ آخر وہ تھا کون؟
★ ایک بالکل الگ انداز کا جاسوسی ناول۔ میرا دعویٰ ہے آپ بھی اصل مجرم کو پکڑ نہیں پائیں گے۔ آپ کا ہر اندازہ غلط ثآبت ہوگا۔
★ آخر میں آپ کے منہ سے مارے حیرت کے صرف اوہ۔۔اوہ۔۔اوہ۔۔” نکل سکے گا۔
Reviews
There are no reviews yet.