Description
شہزاد بشیر کا 13 واں ناول – ڈی ایس پی طار سیریز ناول #3۔
ناول کی دلچسپ جھلکیاں :
★ سرد ترین رات میں ایک پراسرار شخص کی سینٹرل جیل میں پراسرار طریقے سے انٹری
★ وزیر خارجہ کے سکریٹری کے گھر سے شروع ہونے والی پراسرار اغوا کی داستان
★ اغوا ہونے والا کون ؟ کس طرح اغوا ہوا۔ آپ بھی چکر کھا جائیں گے۔
★ ڈی ایس پی طاہر اور فراز کی ایک مرغی سپلائر سے مڈبھیڑ۔
★ اس مڈبھیڑ کی وجہ جان کر آپ کا ذہن بھی فوراََ وہی کہے گا جو طاہر نے کہا۔آزمائش شرط ہے۔
★ فراز کو ٹرک سے ایک حیرت انگیز چیز ملی ۔ وہ چیز کیا تھی؟
★ وہ چیز کس کی تھی ؟تلاش اور تفتیش انہیں کہاں لے گئی؟
★ ایس پی شیرباز خان نے ڈی ایس پی طاہر کو فوراََ دفتر طلب کر لیا۔کیوں؟
★ ایک ویڈیوکلپ جس نے ڈی ایس پی طاہر اورڈاکٹر فراز کو یو ٹرن لینے پر مجبور کر دیا۔
★ کانسٹیبل عبدالسمیع نے تھانے میں ایک پراسرار سرگوشی سنی۔ مجرم کے تعاقب میں اسے کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑے؟
★ ملئے رائے بہادر اور اس کی جاسوسی کی شوقین لڑکی سے ۔ آپ چونک اٹھیں گے۔
★ ایک محب وطن رکشہ ڈرائیور جومجرموں کے ہتھے چڑھ گیا۔اور پھر اسے جان کے لالے پڑگئے۔
★ کانسٹیبل عبدالسمیع ایک بار پھر دشمن کے چنگل میں۔ مگر کیا اس بار بھی وہ بچ پایا۔۔۔ یا؟
★ ڈی ایس پی طاہر اور فراز نے مجرم کو کیسے پہچانا؟ چکردر چکرمعاملات۔
★ مجرم اصل میں تھا کون؟ اور اصلی چکر آخر تھا کیا؟ فل سسپنس جو آخر تک برقرار رہے گا۔
★ آخر میں آپ اچھل ہی پڑیں گے۔
★ ڈی ایس پی طاہر اور ڈاکٹر فراز کی زبردست دلچسپ نوک جھونک۔ سنسنی ، سسپنس، ایکشن ۔
Reviews
There are no reviews yet.