Description
★ برف کے نیچے : وکی مونا سیریز ناول #4 ۔ شہزاد بشیر کا 31 واں اور مکتبہ کتاب دوست کا 54 واں ناول
★ ناول کی دلچسپ جھلکیاں:★
★ برفانی طوفان منفی پچاس ڈگری۔ سوکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہوائیں اور برفباری کے دوران گزرنے والے چند جان لیوا گھنٹوں کی داستان۔
اس ناول میں آپ کو وکی سیریز ایک الگ ہی انداز میں نظر آئے گی۔
★ ایسا طوفان جس میں گھر سے نکلنے سے حکومت نے منع کردیا۔ لوگوں کو گھروں کے بیسمنٹ میں کھانا پانی کا ذخیرہ کرنے کی ہدایت۔
★ ایسے میں وکی کے موبائل پر آنی والی ایک نامعلوم کال۔ اور پھر ہوا ہنگاموں کا آغاز۔ طوفانی رات میں موت کا کھیل شروع۔
★ مونا اور اس کے والدین سمیت دلبرخان بھی وکی کے راستے کی رکاوٹ بن گیا۔مگر ۔۔۔ مونا کی ذہانت نے کیا گل کھلائے؟
★ طوفانی رات میں ایلیکس اور سارہ کے گھر ایسا کیا نظر آیا کہ وہ دہل کر رہ گئے۔ اس ناول میں آپ سارہ اور ایلیکس کو بھی نئے انداز میں دیکھیں گے۔
★ روبیل سے ملئے۔ وہ وکی کے گھر کے قریب کیا کر رہا تھا؟
★ ریڈ راک جیل سے فرار ایک انتہائی خطرناک قیدی۔ اس کا نام سنتے ہی وکی کے پسینے چھوٹ گئے۔ وہ وکی سے کیا چاہتا تھا۔
★ وکی کی سازشوں کے پیچھے آخر کون تھا؟ اس کی ایک جھلک اس ناول میں۔
★ وہ کون تھا جسے برف کے نیچے دفن کرنے کا فیصلہ ہو چکا تھا۔
جیفرسن کو اغوا کرنے والے کون تھے؟ فونڈی اور سِڈ سے ملئے۔ ان میں سے ایک زبردست منصوبہ ساز تھا۔
★ کیا اس کا منصوبہ کامیاب ہو سکا؟ کیا وکی اس کے جال میں پھنسا۔
طوفانی ہواؤں کے درمیان وکی کی دشمن سے زبردست جھڑپ۔
★ وہ لمحہ جب شیرف جان اور پولیس اہلکار دشمن کے نرغے میں آگئے۔ تین تک گنتی اور پھر فائر اور چیخیں۔۔۔
★ وکی اسنو سکوٹر دوڑاتا ہوا کہاں جا رہا تھا؟ اس طوفانی رات میں کس کس کو سازش کا شکاربنایا گیا۔ کیا وکی اس جال سے نکل سکا؟
★ دشمن کا پلان اے کیا تھا؟ ناکامی کی صورت میں پلان بی کیا تھا؟ آپ دونوں کے بارے میں جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے۔
★ گذشتہ ناولوں کی طرح شاید آپ کہہ اٹھیں کہ اس پر تو کوئی فلم بن سکتی ہے۔
★ خوفناک رات، خطرناک ترین برفانی طوفان، ہولناک سازشیں اور وکی اینڈ فرینڈز کی بوکھلاہٹوں کے درمیان طنزومزاح اور ذہانت سے بھرپور ناول۔ ایسے ناول جنہیں پڑھ کر قارئین بھرپور مزہ لیتے ہیں۔
★ وکی کی زبردست کک باکسنگ اور دشمن کے جدید ہتھیار اور گیجٹس۔ ذہانت کا استعمال۔ چال اور جوابی چال۔


Reviews
There are no reviews yet.