Description
شہزاد بشیر کا 12 واں ناول : (انسپکٹر جرار سیریز ناول #4
پڑھئے ناول کی دلچسپ سنسنی خیزجھلکیاں !
آئی ٹی سے متعلق جرائم میں ای میل کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے اور اس کا سراغ کس طرح لگایا جاتا ہے؟ کئی راز کھولتا انسپکٹر جرار سیریز کا یہ ناول آپ کو حیران کردے گا۔
★ حماد اور آفاق نیشنل پارک میں اسکول کا کام کررہے تھے کہ اچانک ایک چیز ان کے درمیان آگری۔ وہ چیز کیا تھی؟
★ عین اسی وقت ان دونوں کو بیک وقت ایک ای میل موصول ہوئی۔ اور پھر ہوا ہولناک ہنگاموں کا آغاز۔
★ ایک کھلی دھمکی جس نے ان کو پریشان کر دیا۔ایک انتہائی خطرناک جال۔ انہوں نے بچنے کی بے حد کوشش کی مگر۔۔۔!
★ اس بار دونوں اتنے برے پھنسے کہ کیا کبھی پھنسے ہونگے۔سازش کیا تھی۔ یقینا آپ نے بھی یہ حالات دیکھے ہونگے۔
★ نیشنل پارک میں دونوں پر مشتعل عوام کا حملہ ۔۔۔ جی ہاں ۔ حماد اور آفاق کو جان بچانا محال ہوگیا۔آخر ایسا کیا چکر تھا؟
★ شاہانہ اپنی کلاس فیلوکی سالگرہ میں شریک تھی ۔ عین کیک کاٹنے کے موقع پر وہاں بھی شروع ہوا ایک چکر۔
★ چکر چلانے والا کون تھا؟ شاہانہ کا دعویٰ تھا کہ اس نے اسے پہچان لیا ہے ۔۔۔اچانک ۔۔۔!
★ انسپکٹر جرار ایک انتہائی اہم آدمی سے ملنے کیلئے نکلے۔ راستے میں ان کو بھی گھیر لیا گیا۔انسپکٹر جرار ایکشن میں۔
★ عوامی گھیراﺅ کے بیچ انہوں نے دشمن سے کیسے مقابلہ کیا۔ یہ سب چکر کیا تھا؟
★ مجرم سات پردوں میں چھپا بیٹھا تھا۔وہ اس تک کیسے پہنچے۔ ذہانت کا بھرپور استعمال۔حیرت در حیرت۔
★ خفیہ زبان میں وہ ای میل کس کی تھی ؟ اور کس کو بھیجی گئی تھی؟
★ ای میل کا راز آخر تھا کیا؟ اس راز کو افشاءکرنے کیلئے انہیں کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑے۔
★ ماسٹر مائنڈ کون تھا؟ آپ آخر تک اندازہ نہیں لگا سکیں گے۔
★ آپ جگہ جگہ چونکیں گے۔ہر لمحہ یہ آپ کو اپنے اردگرد کی کہانی محسوس ہوگی۔
★ مدتوں یاد رہنے والا ایک منفرد انداز کا ناول ۔ فل سسپنس آخر تک برقرار۔
ناول : ای میل کا دھماکہ
Reviews
There are no reviews yet.